فواد حسن فواد نے اثاثہ کیس میں ضمانت کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی
لاہور(وقائع نگار خصوصی) سابق وزیراعظم نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نے آمدن سے زائد اثاثے کیس میں ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ۔ فواد حسن فواد نے امجد پرویز ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست دائر کی۔ درخواست میں وفاقی حکومت، چیرمین نیب اور ڈی جی نیب کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب نے آمدن سے زائد اثاثے کیس میں کسی جوازکے بغیرگرفتار کیا۔ نیب نے آج تک الزامات کاکوئی ثبوت پیش نہیں پیش کیا۔ جس پلازہ کی ملکیت کا الزام عائد کیا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ درخواست میں کہا گیاکہ سرکاری رہائش گاہ کے علاوہ میرے پاس ذاتی گھر نہیں۔ ریٹائرمنٹ قریب ہے۔ جس کے بعد سرکاری رہائش گاہ بھی واپس لے لی جائے گی۔ ڈیڑھ سال سے بغیر کسی جرم کے جیل میں قید ہوں۔ صحت سخت خراب ہے۔ جس کا جیل میں علاج ممکن نہیں۔ فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے۔