خواجہ آصف دھوبی کی تنخواہ لیتے رہے، وزارت دفاع چلانے والے اقا مہ سے کا سوال غلط ہے؟: مراد سعید
اسلام آباد (خبرنگار+نوائے وقت رپورٹ) وزیر مواصلات مراد سعید نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن والے مسلسل تین دن تقریریں کرتے رہے پھر واک آؤٹ کر گئے۔ آپ نے خود کہا کہ ووٹ کو عزت دو، پھر کہا مجھے اجازت دو خواجہ آصف وفاقی وزیر ہو کر امارات کے دھوبی یا مزدور کی تنخواہ لیتے رہے؟ وزارت دفاع چلانے والے سے اقامے کا سوال کرنا کیا غلط ہے؟ جو گھر کے باہر مظاہرہ ہوا ہم اس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ لندن کے اسی گھر کے سامنے احتجاج پر تکلیف ہوئی جسے ثابت کرنے میں ہمیں پانچ سال لگے احسن اقبال نے اقامے پر نوکری کی اور اپنے بھائی کو ٹھیکے بھی دلوائے احسن اقبال سے اقامے اور بھائی کو ٹھیکے پر سوال کرنا کیا بنتا ہیں۔ دھمکیاں نہ دی جائیں یہ کلچر نہیں چلے گا یہ تو کہتے تھے ہماری لندن تو کیا ملک میں بھی جائیداد نہیں ہے۔ عمران کی فیملی کیخلاف ان کی گفتگو سب نے سنی پی ٹی آئی نے ڈیڑھ سال میں انیس آرڈیننس پیش کئے اور اس پرشور ہے۔ ان کی حکومت میں سو سے زائد آرڈیننس ہی کئے گئے شہباز شریف نے کہا تھا برطانوی اخبارات کے خلاف کیس کروں گا کیوں نہیں کیا؟ شہباز شریف کا ٹی ٹی سکینڈل جو سامنے آیا اس بارے میں سوال ہوگا۔ برطانیہ رپورٹر کے خلاف کیوں نہیں کئے؟ بے نظیر دور میں تین سال میں 357 آرڈیننس پاس ہوئے ہر جمہوری دور میں سالانہ 129 آرڈیننس پاس کئے گئے۔ ہمارے ڈیڑھ سال میں صرف انیس آرڈیننس منظور کئے گئے یہ حواریوں کی طرح پیسہ ماڈل ٹائون لے جاکر گنتے ہیں کہ آج کی کمائی کتنی ہوئی اپوزیشن لیڈر آئیں اور ان سوالوں کا جواب دیں جس گھرکی بات کر رہے ہیں اسے تو مانا ہی نہیں جاتا تھا۔