• news

عدالتوں کی سکیورٹی، آئی جی اور دیگر اعلیٰ پولیس حکام کی چیف جسٹس ہائیکورٹ سے ملاقات

لاہور(وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے آئی جی پنجاب، سی سی پی او اور ڈی آ ئی جی نے ملاقات کی۔ ہائیکورٹ کی سیکیورٹی کو مزید سخت کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی جی پنجاب شعیب دستگیر، سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید، ڈی آئی جی آپریشن رائے بابر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے ملاقات کییلئے ان کے چیمبر گئے۔ اس موقع پر نامزد چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مامون رشید شیخ بھی موجود تھے، ملاقات میں ہوم سیکرٹری بھی موجود تھے۔ ملاقات میں عدالتوں کی سکیورٹی کے حوالے سے چیف جسٹس کو آگاہ کیا گیا، آئی جی پنجاب نے ہائیکورٹ کی سیکیورٹی کو مزید فول پروف بنانے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

ای پیپر-دی نیشن