انسداد کرپشن کا عالمی دن منایا گیا
لاہور( این این آئی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد کرپشن کا عالمی دن منایا گیا ۔ اس دن کی مناسبت سے قومی احتساب بیورو اور اینٹی کرپشن سمیت غیر سرکاری تنظیموں کے زیر اہتمام اس دن کی مناسبت سے سیمینارز ، واکس اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد عوام میں کرپشن کے خلاف شعور اجاگر کرنا تھا ۔