• news

جسٹس گلزار کا سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کا تذکرہ

اسلام آباد ( خصوصی رپورٹر)نامزد چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس گلزار کا سر لنکا کی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کا تذکرہ ،عدالتی کاروائی کے دوران عملہ نے بتایاکہ ایک مقدمہ میں وکیل عدالت نہیں پہنچ سکے کیونکہ آج سڑکوں پر زیادہ ٹریفک ہے، وکیل صاحب کی اطلاع آئی ہے کہ وہ ٹریفک میں بری طرح پھنس چکے ہیں، جس پر جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا کہ کوئی بات نہیں مقدمے کو بعد میں سن لیتے ہیں،سری لنکا کی کرکٹ ٹیم جو پاکستان آئی ہے اسی وجہ سے رش ہے۔

ای پیپر-دی نیشن