نیب راولپنڈی نے شرجیل میمن کو کل جعلی بنک اکائونٹس کیس میں طلب کرلیا
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات میں نیب راولپنڈی نے پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کو طلب کر لیا ہے۔ انہیں روشن سندھ کیس میں طلب کیا گیا ہے۔ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات میں نیب راولپنڈی نے پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کو 11 دسمبر کو نیب اولڈ ہیڈ کوارٹرز پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق شرجیل میمن کو روشن سندھ کیس میں طلب کیا گیا ہے۔ شرجیل میمن پر سولر لائٹس کے غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شرجیل میمن کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔