ڈالر کی قدر 6 ماہ بعد 155 سے کم اوپن مارکیٹ میں 20 پیسے سستا
لاہور(کامرس رپورٹر) سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے کی کمی سے 154 روپے 96 پیسے رہ گئی۔ ڈالر کی قدر 6 ماہ کے بعد 155 سے کم ہوئی ہے۔ یورو کی قدر 66 پیسے کم کر 171 روپے 51 پیسے رہ گئی جبکہ برطانوی پاونڈ کی قدر 50 پیسے بڑھ کر ملکی تاریخ میں پہلی بار 204 روپے 5 پیسے ہو گئی۔ ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 20 پیسے کی کمی سے 154 روپے 90 پیسے رہ گئی۔ یورو کی قیمت فروخت 171 روپے 50 پیسے برقرار رہی جبکہ برطانوی پاونڈ کی قیمت فروخت 50 پیسے کے اضافے سے 203 روپے 50 پیسے ہو گئی۔