• news

مودی کا بھارت خون سے رنگین، مقبوضہ کشمیر کو فوجی زون بنا دیا گیا: امریکی جریدہ

نیویارک(آئی این پی) امریکا کے معروف جریدے دی نیویارکر نے مودی سرکار کی اصلیت دکھاتے ہوئے لکھا ہے کہ بھارتی حکومت ہندو قوم پرست ہے، نریندر مودی کا بھارت خون سے رنگین ہے۔دی نیویارکر نے لکھا کہ 80 لاکھ کشمیریوں سمیت 20 کروڑ بھارتی مسلمانوں کو دشمن بنا دیا گیا ہے۔ مسلمانوں کی شہریت بھی خطرے میں ہے۔ مقبوضہ وادی میں مسلسل کرفیو کے باعث کشمیریوں سے بات کرنا بھی مشکل ہے۔امریکی جریدے نے لکھا کہ غیرقانونی تارکین کی تلاش کے بہانے نیشنل رجسٹریشن آف سٹیزنز کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔امریکی میگزین کے مطابق مسلمانوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی مسلمان عدم تحفظ کا شکار ہوگئے ہیں۔میگزین کے مطابق بھارتی ری پبلک ٹی وی کی رپورٹر نے بتایا کہ سری نگر میں کرفیو کے باعث کسی کے انٹرویو نہ کرسکی۔ جبکہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد مقبوضہ وادی ملٹری زون بنا دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن