• news

آج اورنج ٹرین مکمل ٹریک کا ٹرائل رن، وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب نے شہباز شریف کو دعوت دیدی

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) اورنج لائن میٹرو ٹرین کے ٹرائل رن کا افتتاح آج ہوگا، پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے افتتاحی تقریب کے لیے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو شرکت کی دعوت دیدی۔ جہانزیب خان کھچی نے کہا اورنج لائن میٹرو ٹرین کا منصوبہ شہباز شریف کا تھا اس لیے انہیں افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔ پی ٹی آئی حکومت نے روایات کے برعکس منصوبہ مکمل کیا، اب ٹرین چلے گی۔ شہباز شریف کی آمد پر گرفتاری سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے جہانزیب کھچی نے کہا کہ شہباز شریف ہمارے مہمان ہوں گے، کوئی ادارہ گرفتار کر لے تو میرا کوئی تعلق نہیں، آج افتتاح کر رہے ہیں اور نا ہی اپنے نام کی تختی لگا رہے ہیں، اورنج لائن ٹرین کے مکمل روٹ کا ٹرائل رن کر رہے ہیں۔ عمران خان اور ان کے وزراء کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ تختیاں لگانے پر نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن