فردوس عاشق کیخلاف توہین عدالت کیس، مسلم لیگ ن مزید مواد فراہم کرے: الیکشن کمشن
اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن نے معاون اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے خلاف توہین عدالت کیس پر سماعت کے دور ان (ن) لیگ کو مزید مواد فراہم کر نے کی ہدایت کر دی ۔ پیر کو قائم مقام چیف الیکشن کمشنر سردار الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں دو رکنی کمشن نے سماعت کی ۔ دور ان سماعت (ن )لیگ اور تحریک انصاف کے وکلاء اور پیمرا کے وکیل الیکشن کمشن میں پیش ہوئے ۔ قائمقام چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ درخواست سے متعلق مواد تو جمع کرائیں۔وکیل درخواست گزار نے بتایاکہ ہم اس کیس میں پیمرا کو فریق بنانا چاہتے ہیں۔وکیل تحریک انصاف کے مطابق انہوں نے اپنے درخواست میں صرف دال میں کالا لکھا ہے، الیکشن کمیشن نے ن لیگ سے مزید مواد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کر دی۔