جعلی اکائونٹس کیس میں آٹھواں ریفرنس دائر، بلال شیخ سمیت 20ملزم نامزد
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) احتساب عدالت میں جعلی اکائونٹس کیس میں آٹھواں ریفرنس دائر کر دیا گیا۔ بلال شیخ‘ طارق احسن سمیت 20 ملزمان کو ریفرنس میں دائر کیا گیا۔ نیب ریفرنس میں کہا گیا کہ سندھ بنک کا اربوں روپے کا قرض خوردبرد کئے گئے۔ ملزمان پر اومنی گروپ کو 29 ارب قرض دینے کا الزام ہے۔ 29 میں سے 25 ارب روپے وجب الادا ہیں۔ اومنی کمپنی 6 ملازمین کے نام پر بنائی گئی۔ ریفرنس میں مزید کہا گیا بلال شیخ اور طارق احسن صدر سندھ بنک بھی رہے۔ بلاول شیخ اور طارق احسن جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ ریفرنس کو سکروٹنی کیلئے رجسٹرار آفس بھیج دیا گیا۔