• news

بنگلہ دیش سے سیریز‘ پی سی بی مہمان بورڈ کے جواب کا منتظر

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اگلے ماہ کھیلی جانے والی ہوم سیریز کے لیے مہمان بورڈ کے جواب کا منتظر، پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلی جانی ہے جس کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے مجوزہ سیریز کاشیڈول بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو بھجوا رکھا ہے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز 23جنوری سے 20 فروری کے درمیان کھیلنے کی تجویز دی گئی ہے۔ تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز لاہور میں کھیلی جائے گی جس کے میچز 23، 25 اور 27 جنوری کو ہونگے۔ دونوں ممالک کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز راولپنڈی اور کراچی میں منعقد کرانے کی تجویز دی گئی ہے جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے کراچی میں کھیلے جانے والا ٹیسٹ میچ ڈے نائٹ کروانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ تاحال پاکستان کرکٹ بورڈ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے جواب کا منتظر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن