سیف گیمز میں گولڈ‘سلورمیڈل‘ ثنااورکوثرکا بہاولپورمیںپرتپاک استقبال
بہاولپور(خبرنگار) نیپال میں ہونیوالی سیف گیمز میں کراٹے میں پاکستان کی طرف سے گولڈ اورسلورمیڈل حاصل کرنیوالی بہاولپورکی کھلاڑی ثنااورکوثرکی بہاولپورآمد پرانہیں بھرپور اندازمیں خوش آمدیدکیاگیا ڈویژنل سپورٹس آفیسر مقصودالحسن جاویداورتحصیل سپورٹس افسران محمدعاصم بھٹی، قمرعباس، محمداسحاق گجر اورشاہدانصاری نے دونوں کھلاڑیوں جوبہنیں بھی ہیں کوپھولوں کے ہارپہنائے اورانہیں مبارک باددی اوران کے اعزاز میں پرتکلف استقبالیہ کااہتمام کیا ۔