• news

ٹرمپ کا موا خذہ: کانگریس ہاؤس کمیٹی نے 12 آرٹیکل میں قصور وار قرار دیدیا

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ، اے پی پی) امریکی کانگریس کی ہائوس کمیٹی نے مواخذے کی تحریک میں صدر ٹرمپ کو 2 آرٹیکلز کے تحت قصوروار قرار دے دیا۔ ہائوس کمیٹی نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔ چاہے امریکی صدر ہی کیوں نہ ہوں کوئی قانون سے اوپر نہیں۔ امریکی صدر نے ذاتی فائدے کیلئے یوکرائن کو استعمال کیا۔ کانگریس کمیٹی کا سنجیدگی سے نہ لینا بھی ایک جرم ہے۔ آرٹیکل پر رواں ہفتے کانگریس کی جیوڈیشری کمیٹی میں ووٹنگ کروائی جائے گی۔ دریں اثناء امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کی اور روس کی ملی بھگت کو لے کر محکمہ انصاف کے انسپکٹر جنرل کی جانچ پڑتال رپورٹ کو امید سے زیادہ خراب قرار دیا ہے۔ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کو بتایا کہ یہ ناقابل اعتماد ہے، جتنا میں نے کبھی سوچا نہیں تھا، اس سے زیادہ خراب ہے۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آئی کی تحقیقات انہیں شکست دینے کی کوشش ہے، بعد میں وہ اس پر مزید پریس کانفرنس کریں گے۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا کے درمیان تجارتی معاہدے پر مثبت بات چیت چل رہی ہے اور امید ہے کہ یہ معاہدہ ہو جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن