• news

غیر ملکی کرپٹ سرکاری عہدیداروں اور ان کے اہلخانہ کی امریکہ میں کوئی جگہ نہیں:مائیک پومپیو

واشنگٹن(آن لائن)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ بدعنوان غیر ملکی عہدیداروں اور ان کے اہلخانہ کے افراد کو امریکا سفر کرنے اور ناجائز فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔واضح رہے کہ انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے مناسبت سے امریکی محکمہ خزانہ نے بدعنوان عناصر اور ان کی حمایت کرنے والے نیٹ ورکس پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا۔گلوبل میگنیٹسکی ایکٹ انسانی حقوق کی پامالی کرنے والوں اور بدعنوانی میں ملوث افراد پر پابندیوں کی اجازت دیتا ہے۔مائیک پومپیو نے انسداد بدعنوانی کے دن اپنے پیغام میں کہا کہ 'ہم عالمی سطح پر اس اختیار کو غیر ملکی حکومتوں کے کرپٹ عہدیداروں اور ان کے اہلخانہ کے خلاف امریکا آنے اور ناجائز فائدہ اٹھانے سے روکنے کے لیے استعمال کریں گے۔ مائیک پومپیو نے کہا کہ 'بدعنوانی معاشی نمو اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے، بین الاقوامی جرائم کی سہولت فراہم کرتی ہے، اور دہشت گردی کو ایندھن دیتی ہے اور دنیا بھر کے شہریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن