• news

زرداری کے ذاتی معالج کی ادویات کے حوالے سے پمز میڈیکل بورڈ سے مشاورت

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کے ذاتی معالج ڈاکٹر ندیم قمر کی پاکستان انسٹیٹویٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) ہسپتال پہنچ گئے ۔سابق صدر کے معانئے اور دی جانے والی ادویات کے حوالے سے پمز کے میڈیکل بوڈر سے مشاور ت کی ۔سابق صدر کے کیے جانے والے مختلف ٹیسٹ کی رپورٹس کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔سابق صدر دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کے باعث انجیو گرافی پروسیجر پر بھی مشاورت کی گئی ۔ ذاتی معالج ڈاکٹر ندیم قمر کو عدالتی احکامات کی روشنی میں میڈیکل بوڈر سے مشاورت کی اجاازت ملی ۔بوڈر کی جانب سے بننے والی میڈیکل رپورٹ سے عدالت کو پیش کی جائے گی گزشتہ روز چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بھی ڈاکٹر ندیم قمر کا انتخاب کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن