• news

نیب کا خورشید شاہ سے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (نامہ نگار) نیب نے پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید سے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نیب نے اس سلسلے میں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)، فیڈرل انوسٹی گیشن (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل اور سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمشن آف پاکستان) ایس ای سی پی) کے چیئرمین کو خط لکھ دیا ہے۔ قومی احتساب بیورو نے تینوں قومی اداروں سے وائٹ کالر کرائم کے ماہر تفتیشی افسر مانگتے ہوئے کہا ہے کہ خورشید شاہ کیس کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانی ہے۔ ریفرنس دائر کرنے سے پہلے جے آئی ٹی تحقیقات ضروری ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن