• news

شاہد خاقان عباسی کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں دبنگ انٹری، سپیکر سے الجھ بیٹھے

منگل قومی اسمبلی کے اجلاس میں پرائیوٹ ممبرز ڈے تھا منگل کی اہم بات یہ ہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو دوسرے پروڈکشن آرڈر پر پارلیمان میں لایا گیا، جب پہلی بار ان کاپروڈکشن آرڈر جاری ہوا تو انہوں نے اپنی پارلیمان میں حاضری کو راناثنا اللہ کے پروڈکش آرڈر سے مشروط کر دیاتھا لیکن دوسری بارپروڈکشن آرڈرجاری ہوا تووہ پارلیمان میں آ تو گئے لیکن ایوان میں ان کی سپیکر اسد قیصر سے نوک جھونک ہو گئی۔ شاہد خاقان عباسی کا انداز تخاطب خاصا جارحانہ تھا ۔انہوں نے سپیکر کی ایک نہ سنی سپیکروضاحت کرنا چاہتے تھے لیکن انہوں نے سپیکر کی بات سنے بغیر واک آئوٹ کر دیا ۔ انہوںنے کہا کہ اس کرسی پر سید فخر امام ، ملک معراج خالد اور سید یوسف رضا گیلانی اور دیگر بیٹھے ہیں جنہوں نے اصولوں کی خاطر کرسی چھوڑ دی۔

ای پیپر-دی نیشن