• news

پی آئی سی واقعہ شرمناک، شہباز:مکمل انارکی نظر آئی، بلاول

لندن، اسلام آباد (عارف پندھیر، نمائندہ خصوصی) وکلاء کی جانب سے لاہور میں دل کے ہسپتال پر حملے سے متعلق میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہولناک واقعہ پر پاکستانی کیلئے باعث شرم ہے۔ انسنانیت کی تذلیل اور قانون کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا گیا، ایسے واقعات سے پنجاب حکومت کی نااہلی نظر آ رہی ہے۔ قانون کی کوئی عملداری نہیں ہے۔ ایسے واقعہ کو سیاسی بنانا بے وقوفی ہے اس کی قیمت مریضوں کو چکانا پڑی۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور واقعے کے حوالے سے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ لاہور میں دل کو دہلادینے والے مناظر دیکھنے کو ملے، پنجاب کے دارالحکومت میں ایک مکمل انارکی کی حالیہ لہر نظر آئی، ہم پارلیمان پر حملہ آور ہونے والی پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد بدترین فاشزم کے گواہ بن رہے ہیں، وکلائنے اسپتال پر حملہ کیا، ایسا تو دوران جنگ بھی نہیں ہوتا، یہ گراوٹ کی نئی سطح ہے، لاہور کا واقعہ مکمل احتساب کا متقاضی ہے، لاہور کا واقعہ خود احتسابی کا بھی متقاضی ہے کہ ہم بطور قوم عمران خان کے نیا پاکستان میں اور کتنا نیچے آئیں گے ہم اور ہمارا ملک آج ہونے والے واقعے سے دراصل بہت بہتر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن