• news

زرداری کی ضمانت کسی ڈیل یا ڈھیل کا نتیجہ نہیں: یوسف گیلانی

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے وہ صرف عوامی طاقت سے ہی اقتدار میں آئیگی، جمہوریت پر شب خون نہیں ماریں گے، آصف زرداری کی ضمانت کسی ڈیل یا ڈھیل کا نتیجہ نہیں ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو نے پھانسی قبول کی جبکہ بے نظیر بھٹو نے بھی جمہوریت کی خاطر اپنی جان کی قربانی دی، لہٰذا پیپلزپارٹی کبھی بھی جمہوریت پر شب خون نہیں مارے گی اور جمہوریت کے خلاف کسی بھی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی صرف سندھ تک محدود نہیں ہے بلکہ پنجاب، کشمیر،ب لوچستان، وفاق اور خیبرپختونخواہ میں ماضی میں اپنی حکومتیں بنا چکی ہے اور اب بھی پورے ملک میں اس پوزیشن میں ہے کہ وہ حکومتیں بنائے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم کسی ڈیل پر یقین نہیں رکھتے بلکہ عدالتوں پر ہمیں پورا یقین ہے کہ وہ انصاف کرتی ہیں اور ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن