احتساب عدالت نے نیب کو شہباز شریف اور اہل خانہ کے اثاثے منجمد کرنے کی اجازت دیدی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت نے شہباز شریف اور انکے فیملی ممبران کے اثاثے منجمد کرانے کی نیب کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے نیب کو اثاثے منجمد کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ ایڈمن جج امیر محمد خان نے نیب کی درخواستوں پر سماعت کی اور فیصلہ سنایا۔ نیب کے سپشل پراسکیوٹر حافظ اسد اعوان نے دلائل میں کہا تھا کہ شہباز شریف اور فیملی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات جاری ہے۔ اس کیس میں ابتک تین وعدہ معاف گواہ سامنے آچکے ہیں۔ شہباز شریف نے اپنی دونوں بیویوں کے نام پر جائیدادیں بنا رکھی ہیں لہذا عدالت شہبازشریف اور انکے اہلحانہ کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے دوران سماعت نیب کی جانب سے جائیداد منجمد کرنے سے متعلق مکمل ریکارڈ جمع کرا دیا۔