برطانوی ہائی کمشنر کی جانب سے شیوننگ سکالر شپ پروگرام کے تحت برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی طلبہ کے اعزاز میں استقبالیہ
اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) پاکستان میں نامزد برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسٹین شرمز نے گزشتہ شام شیوننگ سکالر شپ پروگرام کے تحت برطانیہ میں تعلیم حاصل کرکے واپس آنے والے پاکستانی طلبہ کے اعزاز میں ایک استقبالیہ دیا۔ پاکستانی سکالرز نے ایک سال تک برطانیہ میں تعلیم حاصل کی جس کے اخراجات برطانوی حکومت نے برداشت کئے۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ شیوننگ سکالر شپ پروگرام ہمارے لئے بڑے فخر کا سبب ہے۔