ایل این جی ریفرنس باقاعدہ سماعت کیلئے منظور، شاہد خاقان سمیت 10 ملزم نامزد
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کرلیا، ریفرنس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت 10 ملزموں کو نامزد کیا گیا۔ قومی احتساب بیور نے ایل این جی ریفرنس دوبارہ دائر کر دیا جس میں نیب نے رجسٹرار احتساب عدالت کے اعتراضات دور کر دیئے۔ 8 ہزار صفحات پر مشتمل ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا، احتساب عدالت کے جج اعظم خان ایل این جی ریفرنس کی باقاعدہ سماعت کریں گے۔