افغان مفاہمتی عمل: زلمے خلیل زاد آج اسلام آباد پہنچیں گے
اسلام آباد (آن لائن) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد ایک روزہ دورے پر آج جمعہ کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ اعلیٰ قیادت کے ساتھ بات چیت کرینگے۔ توقع ہے کہ امریکی خصوصی نمائندہ زلمے خلیل زاد خطے میں امن و امان کی صورتحال ‘ افغان طالبان اور امریکہ کے مابین امن مذاکرات کے حوالے سے پاکستان کی اعلی سرکاری اور عسکری قیادت کے ساتھ ملاقات کرینگے۔