• news

ایل این جی درآمد سے متعلق آڈٹ رپورٹ شاہد خاقان کے دعوں کی نفی ہے: فردوس عاشق

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ایل این جی درآمد کی آڈٹ رپورٹ شاہد خاقان کے دعووں کی نفی ہے،108 ارب کی بے قاعدگیوں کا حساب دینا پڑے گا، مہنگی گیس کے پیچھے کٹھ پتلی وزیراعظم کی کارستانیاں ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا لیگی دور میں قطر سے ایل این جی کی درآمد میں ہوشربا مالی بے قاعدگیاں سامنے آ رہی ہیں، صارفین سے ساڑھے چار ارب اضافی وصولیوں کا جواب دینا پڑے گا، سیاسی انتقام کا راگ الاپنے اور خود کو بے گناہ قرار دینے والوں کا دامن داغدار ہے، قومی خزانے کو چونا لگانے والوں سے ایک ایک پائی وصول کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن