شاہ محمود کی سعودی ہم منصب سے ملاقات ، ریاض تہران کشیدگی میں پاکستان کے ثالثی کردار پر بات چیت
جدہ (نیٹ نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جدہ میں سعودی ہم منصب سے ملاقات کی۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ خلیج کی صورتحال، سعودی عرب اور ایران میں کشیدگی میں کمی کیلئے پاکستان کے ثالثی کے کردار پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔