• news

ارکان پارلیمنٹ بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے احساس اُجاگر کریں:صدر علوی

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) صدر عارف علوی نے ارکان پارلیمنٹ پر زور دیا کہ وہ معاشرے میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے احساس اُجاگر کریں۔ صدر نے کہا پاکستان نے عالمی طور پر یہ عہد کررکھا ہے کہ وہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے قانون سازی کریگا۔ 372 ارکان پارلیمنٹ کو بچوں کے حقوق کے تحفظ کا احساس پیدا کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ صدر اقوام متحدہ کے بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کنونشن کی30ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن