عالمی برادری بھارت کی اشتعال انگیز یوں کا نوٹس لے :صدرآزاد کشمیر
اسلام آباد (نیوزرپورٹر)آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے بھارتی فوج کی طرف سے ایل او سی پر بلا اشتعال اور بلا جواز گولہ باری اور آزاد کشمیر کے شہریوں کی جان و مال اور املاک کو نقصان پہنچانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کی اشتعال انگیز یوں کا نوٹس لے اور اسے بے گناہ اور معصوم شہریوں کی جان و مال سے کھیلنے سے باز رکھے ۔دوسری جانب صدر مسعود خان نے جموں وکشمیر کے مسئلے پر اصولی اور دو ٹوک موقف اپنانے پر وزیر اعظم مہاتیر محمد اور ملائشیا کی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملائشیا کے ہائی کمشنراکرام محمد ابراہیم سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔