• news

سعودی تیل کمپنی آرامکو کی بازارِ حصص میں اونچی اڑان، دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی بن گئی

ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک)ریاض کی سٹاک مارکیٹ میں سعودی عرب کی سب سے بڑی تیل کمپنی آرامکو کے حصص کی قدر میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔آرامکو اپنے مہنگے شیئرز کی بدولت اس وقت دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی بن چکی ہے۔ شیئرز کی ابتدائی طور پر جاری کردہ قیمت کے مقابلے میں کمپنی کے حصص کی قدر میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔گذشتہ ہفتے تیل کی اس بڑی کمپنی نے اپنے حصص کی فروخت کے دوران 25.6 ارب ڈالر کمائے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن