• news

ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے فوجی طاقت کے ذریعے روکیں گے:اسرائیل

مقبوضہ بیت المقدس(صباح نیوز)اسرائیلی وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز نے دھمکی دی ہے کہ اگرایران نے ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف فوجی طاقت کا استعمال کیا جائے گا۔ایک بیان میں اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کو کسی قیمت پر جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے۔ اگر ضرورت پڑی تو ایران کے خلاف فوجی کارروائی بھی کریں گے تاکہ وہ ایٹمی طاقت نہ بن سکے۔صہیونی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل نہتے مظاہرین کی طرح بے بس نہیں۔ مظاہرین کو ایران کے آیت اللہ نظام کی طرف سے ذبح کیا جا رہا ہے مگر اسرائیل کے پاس ایران کو روکنے کے لیے طاقت ہے۔قبل ازیں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے یورپی ممالک سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ مذاکرات ختم کریں۔

ای پیپر-دی نیشن