• news

سرگودھا سٹیشن پہنچنے پر جیالے کے شیخ رشید کیخلاف نعرے، ڈبے پر انڈے پھینکے، پولیس نے گرفتار کرلیا

سانگلہ ہل، شیخوپورہ(نامہ نگار، نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا 3 ہے کہ ماہ میں مہنگائی کنٹرول ہوگی۔ بجلی،گیس کے بل ٹھیک ہو جائیں گے۔ بھارت کے مسلمان پوری دنیا کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے سرگودھا روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایک سے16گر یڈ ملازمین کی مراعات کیلئے وزیر اعظم سے بات کروں گا۔ رائیونڈ سے بھی ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے، سرگودھا ڈویژن سے ٹرین چلائی جائے گی۔ اسلام آباد واقعہ ہوا، یہی وجہ طلبا یونین کی بحالی میں رکاوٹ ہے، نیب کی ریکوری آنے والی ہے، بلاول 18 سال کے تھے، جب وہ 5کمپنیوں کے ڈائریکٹر تھے، نیب سے اچھی خبریں آئیں گی اور پیسہ بھی واپس آئے گا۔ شیخ رشید کی سرگودھا ریلوے سٹیشن پر آمد،استقبال کی تیاریاں بھی مکمل تھیں اور سٹیج بھی سجایا گیا تھا لیکن شیخ رشید ٹرین سے باہر نہ نکلے۔پیپلزپارٹی کے جیالے نے ٹرین پر انڈوں کی بوچھاڑ کردی۔شیخ رشید کے خلاف شدید نعرے بازی،میڈیا نے ٹرین میں جاکر شیخ رشیدسیگفتگو کی تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلویشیخ رشیدنے سرگودھا میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ آصف علی زرداری کی اچھا ہوگیا ضمانت ہوگئی،مریم نواز اور فریال تالپور کو باہر جاتا نہیں دیکھ رہا،ان کا این او سی لینا اور کیبنٹ سے منظوری لینا مشکل کام ہوگا،سیاست میں تلخیاں کم ہونی چاہیے، ایک طرف مڈٹرم الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں تو دوسری جانب یہ الیکشن کمیشن پر ہی متفق نہیں ہیں،جو کچھ لاہور میں ہوا وہ قابل مذمت ہے، عمران خان مہنگائی، بلز، پانی کے مسائل کو ایک دو۔مہینے میں بہتر پوزیشن میں لے آئے گا۔ پولیس نے انڈے پھینکنے والے شخص کو حراست میں لے لیا۔ قبل ازیں چناب نگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا ملک کو لوٹنے والوں کو کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جائیگا۔کرپٹ لوگوں نے جمہوریت کے نام پر ملک کو نقصان پہنچایا۔انہوں نے کہاکہ احتساب کا عمل نہیں رکا اور نہ ہی رکے گا کسی کو بھاگنے نہیں دین گے مک مکا کی باتیں کرنے والے سن لیں ہم چوروں ڈاکوؤں سے مک مکا نہیں کررہے۔ملکی ترقی میں آنے والی ہر رکاوٹ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور کریں گے لندن جانے والے چھپ نہیں سکتے احتساب کا عمل پورا ہوگا توان کی جان چھوٹے گی،چنیوٹ کی عوام نے بھرپور استقبال کیا جس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔دریں اثناء شیخوپورہ سٹیشن پر خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت ریلوے کو ایک منافع بخش ادارہ بنانے کیساتھ ساتھ عوام کو جدید سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اس ضمن میں مکمل فری ہینڈ دے رکھا ہے عوام نے ہمیں منتخب کرکے جو عزت دی ہے۔ اس موقع پر ڈی ایس عامر نثار چودھری، ایس ایم منیر احمد کوکب، عبدالرئوف گجر، چودھری محمد الیاس خان سمیت دیگربھی موجود تھے۔ شیخ رشید نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے عوام کے مسائل کے حل کیلئے جو خصوصی ٹاسک دیا ہے اس پر نیک نیتی کساتھ عمل کیا جارہاہے۔ عمران خان کی قیادت میں ہی عوام کے دیرینہ مسائل حل ہونے کیساتھ ساتھ اداروں کی کارکردگی بھی بہتر ہوگی۔ رشید احمد بذریعہ ٹرین شیخوپورہ ریلوے سٹیشن پر پہنچے تو ریلوے پولیس نے ٹرین کے آگے ہاتھوں کی زنجیر بناکر صحافیوں اور عام لوگوں کو آگے جانے سے روک دیا۔ وہ دوسری بار شیخوپورہ ریلوے سٹیشن پر پہنچے اور ٹرین میں ہی کھڑے ہوکر مختصر خطاب کے بعد اپنی اگلی منزل کی طرف روانہ ہوگئے انہوں نے شیخوپورہ ریلوے سٹیشن کیلئے صرف ایک کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا جبکہ ان کو بھجوائی جانیوالی رپورٹ میں کہاگیا تھا کہ شیخوپورہ ریلوے سٹیشن پنجاب کے قدیم ترین ریلوے سٹیشنوں میں شمار ہوتا ہے اس کی اپ گریڈیشن کیلئے کم از کم 5 کروڑ روپے کی ضرورت ہے۔دریں اثناء سرگودھا ٹریک کے معائنہ کے دوران سانگلہ ریلوے سٹیشن پر کرسمس کیک کاٹنے کے بعد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک کو مسائل سے نکالنے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں، وہ لوگ جنہوں نے اس ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا مسائل پیدا کر رہے ہیں، وہ وقت دور نہیں جب سارے کرپٹ سیاستدان اندر ہوں گے، یہ سب لوگ قانون کے تحت اندر ہوں گے، آصف زرداری کو ضمانت پر رہائی ملنا اچھی بات ہے، پلی بارگین سے پیسے آنے والے ہیں، یہ پلی بارگین کریں گے، مارچ تک 5 کیسوں میں ان کی پلی بارگین سامنے آجائیگی، بلاول بچپن سے ان پانچ کیسوں میں ڈائریکٹر ہیں، ان کیسوں کی پلی بارگین نہ ہوئی تو بلاول کا سیاسی مستقل تمام ہو جائیگا، شیخ رشید احمد کا ریلوے سٹیشن پر سائمن روشن سہوترا، چوہدری متصف علی سندھو، ملک شاہد ندیم ،آصف علی آسی، ریاض قادری، رانا عارف سلیم، شہباز باجوہ، میاں کلیم جہانگیر، راشد اعوان اور ملک محمد لطیف جوس والے سمیت مسیحی برادری اور پی ٹی آئی ورکرز نے شاندار استقبال کیا۔ اس موقعہ پر شیخ رشید احمد نے ریلوے سٹیشن کی تزئین و آرائش کیلئے2کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا۔

ای پیپر-دی نیشن