یوٹیلٹی سٹورز پر گھی 13 روپے کلو مہنگا برائلر گوشت 4 روپے سستا
لاہور (کامرس رپورٹر) یوٹیلٹی سٹورز پر فی کلو گھی کے پیکٹ کی قیمت میں 13روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔ برائلر گوشت کی فی کلو قیمت 4روپے کم ہو گئی۔ جبکہ ایک درجن فارمی انڈوں کی قیمت میں ایک روپے اضافہ ہو گیا۔ یوٹیلٹی سٹورز پر فی کلو گھی کی قیمت 162روپے سے بڑھ کر 175روپے فی کلو ہو گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گھی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ دریں اثناء برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 190روپے سے کم ہو کر 186روپے ہو گئی جبکہ ایک درجن فارمی انڈوں کی قیمت 119روپے سے بڑھ کر 120روپے ہو گئی ہے۔