• news

بگرام بیس پر حملے کو جواز بنا کر امریکہ نے طالبان سے مذاکرات روک دیئے

کابل (نیٹ نیوز) جنوب مشرقی افغان صوبے غزنی میں سڑک کنارے نصب ایک بم کے پھٹنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ہلاک ہونے والے ایک گاڑی میں سوار تھے کہ بم پھٹ گیا۔ یہ مسافر بردار گاڑی وسطی صوبے دائکنڈی کی جانب روانہ تھی۔ افغانستان میں امریکی بگرام ایئر بیس کے قریب حملے کے بعد امریکہ نے طالبان سے جاری مذاکرات روک دیئے ہیں۔ بگرام ایئر بیس کے قریب حملے کے بعد امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ انہوں نے طالبان رہنمائوں سے حملے پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب طالبان ترجمان سہیل شاہین نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ملا برادر کی سربراہی میں مذاکراتی ٹیم کے متعدد ارکان نے زلمے خلیل زاد کی سربراہی میں امریکی مذاکراتی ٹیم سے ملاقات کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مذاکرات کا ماحول اچھا اور مثبت تھا فریقین نے اتفاق کیا کہ وہ کچھ دن کے وقفوں اور مشاورت کے بعد اپنی بات چیت جاری رکھیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن