پروگرام کے تحت پاکستان نے تمام اہداف پورے کر لئے، اگلی قسط کیلئے معاہدہ ہو چکا: آئی ایم ایف
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پروگرام کے تحت پاکستان نے تمام اہداف پورے کرلئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن جیری رائس کا کہنا ہے کہ پاکستان نے تمام طے شدہ اہداف پورے کئے ہیں۔ پروگرام آن ٹریک ہے۔ آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر نے کہا آئی ایم ایف کے وفد نے نومبر میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ پاکستان کو 6 ارب ڈالر کا قرضہ معاشی اصلاحات کیلئے دیا جا رہا ہے۔ جیری رائس نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پروگرام کے تحت پاکستان نے تمام اقدامات کر لئے ہیں اور اہداف پورے کئے گئے۔ پاکستان کو معاشی اصلاحات کیلئے چھ ارب ڈالر فراہم کئے جا رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں فنڈ کے وفد نومبر میں پاکستان کا دورہ کیا اور پاکستانی معیشت کا جائزہ لیا۔ جیری رائس کا کہنا تھا کہ پروگرام آن ٹریک ہے اور اگلی قسط کے بارے میں سٹاف لیول معاہدہ ہو چکا ہے۔ تاہم حتمی منظوری کیلئے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ 19 دسمبر پاکستان کے پہلے جائزے پر بات کرے گا اور قسط کے اجراء کا حتمی فیصلہ ہوگا۔ ڈائریکٹر کمیونیکیشن نے کہا کہ ایکسیڈنٹ فنڈ فیسیلیٹی کے تحت پاکستان کو ایک ارب ڈالر پہلے ہی مل چکے ہیں۔