• news

عوام انتظار کریں، ایک ماہ میں آئین، جمہوریت کے مطابق تبدیلی آئے گی: فضل الرحمن

ملتان (نوائے وقت رپورٹ)سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ عوام کو صرف ایک ماہ انتظار کرنا ہوگا پھر آئین اور جمہوریت کے مطابق تبدیلی آئے گی۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ نے ملکی سیاسی جمود کو توڑا ہے، عوام کی قوت نے بتادیا ناجائز حکومت کو کوئی سہارا نہیں دے سکتا، اسمبلیاں تحلیل کردی جائیں ،وزیراعظم استعفیٰ دیں اور فوج کے بغیر دوبارہ الیکشن کروائے جائیں، نئے الیکشن کے بغیر کوئی دوسرا راستہ حکومت کے پاس نہیں ہے۔مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کے حوالے سے قانون بنانے میں کوئی حرج نہیں، یہ حکومت جعلی ہے اور یہ اہم قانون سازی ہے لہذا اس حکومت میں یہ کام نہیں ہونا چاہیے، اگر یہ ناجائز حکومت اس پر قانون سازی کرے تو پاک آرمی کے سربراہ متنازعہ ہو جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن