یمنی فوج نے الجوف میں جبل قشعان پر کنٹرول مضبوط کر لیا
صنعاء (این این آئی) یمنی فوج نے الجوف میں جبل قشعان پر کنٹرول مضبوط کر لیا ۔یمن کی سرکاری فوج نے الجوف گورنری کے پہاڑی سلسلے قشعان اور وادی سلبہ میں حوثی باغیوں کیخلاف تازہ کارروائی میں اس علاقے کو باغیوں سے آزاد کرلیا ہے۔شمالی محاذ کی قیادت میں جبل قشعان اور وادی سلبہ میں شروع کیے گئے آپریشن میں حوثی ملیشیا کو بھاری جانی اور مالی نقصان سے بھی دوچار کیا گیا ، حوثی اپنی پناہ گاہوں میں چھپنے اور محاذ جنگ سے فرار ہونے پرمجبور ہوگئے۔