بغداد میں مشتعل مظاہرین نے گولی چلانے والے شخص کو پھانسی دیدی
بغداد(این این آئی)عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کرکے چار مظاہرین سمیت چھے افراد کو موت کی نیند سلادیا ہے۔اس کے بعد مظاہرین نے موقع پر ہی اس سے انتقام لے لیا ہے۔ انہوں نے اس شخص کو غیرمسلح کرنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر پھانسی چڑھا دیا ہے۔لیکن بغداد کے میدان التحریر میں گذشتہ چند ماہ سے مظاہرے کرنے والے عراقیوں کی احتجاجی تحریک نے اس واقعے کی مذمت کی ہے اور اس سے لاتعلقی ظاہر کی ہے۔