کچھ طبقات نہیں چاہتے مسلم ممالک اکٹھے ہوں: شاہ محمود
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی کوئی غلط فہمی نہیں۔ حکومت کی وجہ سے ماضی کی غلط فہمیاں دور ہوئیں۔ او آئی سی کوتقسیم یا کمزور کرنا پاکستان کے ایجنڈا میں تھا نہ ہے، کچھ طبقات نہیں چاہتے مسلم ممالک اکٹھے ہوں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام ’’اختلافی نوٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب،قطرکے درمیان غلط فہمی تھی، جی سی سی سمٹ میں قطر کو دعوت دی گئی تھی، پاکستان کی سوچ مثبت ہم مسلم امہ کو اکٹھا کرنا چاہتے ہیں۔ سعودی عرب کے شہزادے نے پاکستان کا کامیاب دورہ کیا، ملائیشیا، ترکی سمیت دیگرممالک کے ساتھ پاکستان کے بڑے اچھے تعلقات ہے۔ مسلم ممالک میں کچھ ایسے ممالک ہیں جن میں تناؤ دکھائی دیتا ہے، پاکستان کے تمام ممالک سے اچھے تعلقات ہیں، ایران، سعودی عرب کی غلط فہمیوں کو دور کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ان تاثر کو زائل کرنا ہے، یہ تاثرات درست نہیں ہے۔