عراق میں فوجیوں پر حملوں میں ایران ملوث‘قیمت چکانا ہوگی : پومپیو کی دھمکی
دوحہ (نوائے وقت رپورٹ/ سنہوا) امریکی وزیر خزانہ سیئون مینوچن نے دوحہ فورم میں گفتگو کرتے کہا ہے کہ سعودی عرب میں امریکی فوج دفاعی مقاصد کیلئے ہے۔ ایران نے ہماری شرائط پوری کیں تو پابندیاں ختم کر دیں گے۔ آرا مکو تنصیبات پر حملہ عالمی معیشت پر حملہ ہے۔ دریں اثناء ملائشیا نے ایران پر امریکی پابندیوں کی مخالفت کر دی۔ ملائشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے دوحہ فورم میں کہا کہ ایران پر امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کی حمایت نہیں کرتے۔ عراق میں امریکی سفارتخانے سے جاری بیان میں الزام لگایا گیا۔ مظاہروں کی آڑ میں ہمارے فوجی اڈوں پر حملوں میں ایران ملوث ہے۔ انتباہ کیا اسکا فیصلہ کن جواب دینگے۔