فاروق عبداللہ کی حراستی مدت میں 3 ماہ اضافہ
اسلام آباد(سپیشل رپورٹ) مقبوضہ کشمیر کی قابض انتظامیہ نے مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کی حراستی مدت میں تین ماہ کا اضافہ کر دیا ہے۔ فاروق عبداللہ بھارتی پارلیمنٹ کے رکن بھی ہیں۔ فاروق عبداللہ کی پارٹی نیشنل کانفرنس کے ترجمان نے حراست کی مدت میں اضافے کو افسوس ناک اور غیرجمہوری قرار دیا ہے۔