• news

ملائیشین وزیراعظم کا عمران خان کو گاڑی کا تحفہ

اسلام آباد (نیٹ نیوز) ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے وزیراعظم عمران خان کیلئے پروٹون گاڑی کا تحفہ بھیجا ہے انہوں نے وزیرعظم عمران خان کو ایکس ستر پروٹون گاڑی بھیجی ہے۔ ملائیشین ہائی کمیشن میں کل تقریب ہوگی۔ وزیراعظم کی طرف سے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد گاڑی وصول کریں گے۔ واضح رہے کہ ملائیشیا نے پاکستان میں پروٹون گاڑی کا پلانٹ لگانے کا بھی اعلان کر دیا ہے جبکہ مہاتیر محمد نے وزیراعظم عمران خان کو ملائیشیا کی بنی ہوئی گاڑی پروٹون تحفے میں دینے کا اعلان کیا۔ سرمایہ کاری کانفرنس میں ملائیشیا کی مختلف کمپنیوں اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان معاہدے ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن