• news

اٹارنی جنرل انور منصور خان کو عہدے سے ہٹانے کیلئے آئینی درخواست دائر

کراچی(آئی ا ین پی)اٹارنی جنرل پاکستان انور منصور خان کو عہدے سے ہٹانے کیلئے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی گئی ۔سماجی کارکن محمود اختر نقوی نے درخواست کراچی رجسٹری میں دائر کی جس میں صدر پاکستان، وزیر اعظم، وزات قانون، سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ اٹارنی جنرل کا عہدہ عدالت عظمی کے جج کے مساوی ہوتا ہے اور موجودہ اٹارنی جنرل کی عمر 65 سال سے زائد ہے۔ آئین کے مطابق 65 سال کی عمر پوری ہونے پر عدالت عظمی کے ججز ریٹائر ہو جاتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن