شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس، ملزم راشد کرامت 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
لاہور(نوائے وقت رپورٹ) منی لانڈرنگ کیس میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے، نیب لاہور نے منی لانڈرنگ کے الزام میں راشد کرامت کو گرفتار کر لیا۔ احتساب عدالت نے ملزم راشد کرامت کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ نیب ذرائع کے مطابق ملزم راشد کرامت 2007 سے حمزہ شہباز کا ملازم تھا، ملزم کے بنک اکاؤنٹ میں 45 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی۔