• news

بی آر ٹی میں غلطی تسلیم کرنے کی بجائے عمران وزراء سمیت مستعفی ہوں: مریم اورنگزیب

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے مشیر کے بی آر ٹی میں غلطیاں تسلیم کرنے پر ردعمل میں کہا ہے کہ بی آر ٹی میں غلطیاں تسلیم کرنے کی بجائے عمران صاحب اپنے وزیروں اور مشیروں سمیت استعفیٰ دیں۔ معیشت کا دیوالیہ نکال کر غلطی ہو گئی کہہ کر بھاگ جائیں مگر ہم بھاگنے نہیں دیں گے۔ روزگار‘ کاروبار اور صنعت بند بند کر کے غلطی ہو گئی کہہ کر بھاگ جائیں گے لیکن بھاگنے نہیں دیں گے۔ نالائق اور نااہل حکومت نے پاکستان کو بدترین حالات کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ عمران خان ملک کا بیڑہ غرق کر کے یہی کہیں گے کہ غلطی ہو گئی۔ پہلی حکومت تھی 125 ارب کے بدلے پشاور میٹرو کے کھڈے اور اب کہتے ہیں غلطی ہو گئی غلطی نہیں‘ استعفیٰ دیں اور حساب دیں شہباز شریف نے 90 ارب میں چار میٹرو بنائیں۔ عمران خان بی آر ٹی منصوبے پر 125 ارب لگا کر کہتے ہیں غلطی ہو گئی۔

ای پیپر-دی نیشن