ہارون آباد: جیالے کا جنون‘ بیٹے کی شادی کے کارڈز پر پارٹی پرچم پرنٹبلاول سمیت قیادت کو دعوت
ہارون آباد (نامہ نگار) جیالے کا جنون ، پارٹی سے محبت کا انوکھا انداز اپناتے ہوئے بیٹے کی شادی کی تقریب کو بھی پارٹی کا رنگ دے دیا۔ سٹی صدر پیپلز پارٹی شیخ گلزار نے نہ صرف پارٹی پرچم سے مزین شادی کارڈ چھپوائے بلکہ بلاول بھٹو سمیت تمام قیادت کو بھی مدعو کرلیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی ہارون آباد کے سٹی صدر شیخ گلزار نے بیٹے شیخ بلال کی شادی سے قبل سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی تصویر بھی آویزاں کردی، بلاول بھٹو سمیت تمام قائدین کو شادی کارڈ ارسال کردیے۔ شیخ گلزار کے بیٹے شیخ بلال کی دعوت ولیمہ 22 دسمبرکو ہوگی۔ شیخ گلزار کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت ہمیشہ کارکنان کی خوشی اور غمی میں شریک ہوتی ہے، مجھے یقین ہے کہ بلاول بھٹو زرداری سمیت تمام قائدین میرے بیٹے کی شادی میں شرکت کرینگے ۔