• news

مہنگائی کا مسئلہ ستر سال پرانا، مستقبل میں بھی بہتری کی امید نہیں: اختر مینگل

ملتان (اے پی پی) چیئرمین بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی ) سردار اخترمینگل نے کہا ہے کہ مہنگائی گزشتہ حکومتوں کی طرف سے لئے گئے قرضوںکی وجہ سے ہے۔ ملتان میںہفتہ کے روزمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے قرضوں کاصحیح استعمال نہیں کیا۔ اب بجٹ کا بڑا حصہ ان قرضوں کے سود کی مد میں چلاجاتا ہے۔ سردار اخترمینگل نے کہا کہ گزشتہ 70سال سے مہنگائی کا مسئلہ چلا آرہا ہے اور آنے والے وقتوں میں بھی اس میں بہتری کی امید نہیں ہے۔ انہوں نے حکومت بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے پارلیمنٹیرین پرمشتمل ایک کمیٹی بنانے کی تجویز دی۔ جنوبی پنجاب کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ لوگوں کے مطالبات کو پورا کیا جانا چاہیے، انہوں نے کہا کہ اگر بی این پی کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو ہم اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں کی سرحدوں کا ان کی تاریخی اور ثقافتی لحاظ سے از سرنو تعین کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن