ابرارالحق کی بطور چیئرمین ہلال احمر تعیناتی کیخلاف کیس کل سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ابرارالحق کی بطور چیئرمین ہلال احمر تعیناتی کے خلاف کیس 16 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کر گیا ہے۔ ہائی کورٹ کی کاز لسٹ کے مطابق عدلیہ مخالف پروگرام کرنے سے متعلق نجی ٹی وی اینکرز کے خلاف کیس ، الیکشن کمیشن کے2 ممبران کی تعیناتی، فریال تالپور اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی ضمانت سے متعلق مختلف درخواستوں کی سماعت 17 دسمبر کو ہوگی۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدالتی کارروائی میں مداخلت پر سیکرٹری ہائیکورٹ بار عمیر بلوچ کے خلاف توہین عدالت کیس 19 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔