• news

نتھیا گلی، چھانگلہ ڈیڑھ فٹ برفباری کوئٹہ میں پانی جم گیا، رابطہ سڑکیں بند

مری، گلگت (نوائے وقت رپورٹ) برفباری نے ملک کے بالائی علاقوں کا منظر بدل دیا۔ وادیاں برف سے ڈھک گئیں۔ مناصر دلکش ہو گئے۔ نتھیا گلی، ایوبیہ، چھانگلہ میں ڈیڑھ فٹ تک برف پڑی، رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں، مری نے بھی برف سے نکھار کر لیا۔ گلگت میں برفباری سے لوگ گھروں میں محصور ہو گئے۔ آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری سے وادی لیپا کا رابطہ منقطع ہو گیا۔ بلوچستان کے علاقوں زیارت، قلات میں برفباری سے سردی بڑھ گئی۔ راولپنڈی، اسلام آباد میں بارش کے بعد شہری دامن کوہ پہنچ گئے، دوسری طرف کوئٹہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا جس کے باعث پانی جم گیا۔دوسری طرف کوئٹہ میں بھی درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا اور جگہ جگہ سڑکوں پرکھڑا پانی جمنے کے باعث پھسلن سے درجنوں شہری موٹر سائیکل اور سائیکل سے گر کر زخمی ہوگئے۔ کوئٹہ میں یخ بستہ ہواؤں کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کررہ گیا ہے، پہاڑوں پر برف باری اور شہر میں بارش کے بعد سردی بڑھ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے سردی لہر مزید 2 روز تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن