قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نو، خسرو بختیار کی جگہ اسد عمر شامل
اسلام آباد (نیٹ نیوز) ملک کے سب سے بڑے اقتصادی فورم، قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نو کردی ، خسرو بختیار کی جگہ وزیر منصوبہ بندی کا قلم دان سنبھالنے والے اسد عمر کو شامل کیا گیا ہے۔اقتصادی کونسل کے چیئرمین وزیر اعظم عمران خان ہیں جبکہ چاروں وزرائے اعلیٰ، صوبائی وزرائے خزانہ، مشیر خزانہ حفیظ شیخ، مشیر تجارت رزاق داؤد اور مشیر ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری عشرت حسین بھی کونسل کے رکن ہیں۔کونسل میں خصوصی دعوت پر وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر، وزیر اعلی گلگت بلتستان، گورنر خیبر پی کے اور چیئرمین ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن بھی شرکت کرسکتے ہیں، قومی اقتصادی کونسل اراکین کی کل تعداد 13 ہے۔