اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے 60 وکلاء کی رکنیت ایک روز بعد بحال کر دی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے 60 وکلاء کی رکنیت ایک روز بعد بحال کر دی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر اور ڈپٹی اٹارنی جنرل محمد طیب کی رکنیت بھی بحال کر دی گئی۔ وکلاء کی رکنیت جمعہ کے روز ججز کی حلف برداری تقریب میں شرکت پر معطل کی گئی تھی۔